Guide-Pedia

0



ممبئی (ڈنکا ڈاٹ کام) بھارتی ٹیم دوسروں کا مذاق اڑانا اپنا حق سمجھتی ہے تاہم دوسروں کے مذاق اڑانے کو اپنی توہین سے کم نہیں سمجھتی۔ ورلڈ کپ میں موقعہ موقعہ گانے والی بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بنگلہ دیشی میڈیا میں شائع ہونے والے اشتہار نے بھارتیوں کے غصے کو بھی  ہوا دے دی ہے۔ ادھر بنگلہ دیشی بائولر کے ہاتھ میں استرا اور بھارتی کھلاڑیوں کے منڈے سر والا اشتہار دیکھ کر بھارتی میڈیا بھی آپے سے باہر ہوگیا ہے۔ یہ صورتحال اس قدر شدید نوعیت کی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں صرف ایک میچ جیتا اور دو میچ ہار کر بھارتی شائقین کو غم و غصہ کا شکار کر دیا۔ بھارتیوں کو ابھی اس شکست کا غم نہیں بھولا تھا کہ بنگلہ دیشی کے ایک اخبار نے ایک پیپر کٹر کا اشتہار چھاپا۔ استرا نما پیپر کٹر بنگلہ دیشی بائولر مستفیض الرحمن کے ہاتھ میں ہے اور بھارتی کپتان ایم ایس دھونی،اجنکیا رہانے،روہت شرما،ویرات کوہلی، رویندر جدیجا اور شیکھر دھون کے سر آدھے مونڈے ہوئے ہیں۔ اس اشتہار میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ایک بینر بھی دکھایا گیا جس پر لکھا ہے یہ کٹر بہت اچھا کام کرتا ہے، ہم نے استعمال کیا آپ بھی استعمال کرکے دیکھیں۔ بھارتی میڈیا اس اشتہار پر سیخ پا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سمیت اہم شعبوں میں تعلقات متاثر ہونے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

Post a Comment

 
Top