صرف 5 منٹ میں اپنا اے سی خود تیار کریں
مگر یوٹیوب کے ایک صارف کو توقع ہے کہ آپ اس گرم موسم کو ایک گھریلو ساختہ اے سی صرف 5 منٹ میں تیار کرکے شکست دے سکتے ہیں جس کے لیے زیادہ چیزیں بھی درکار نہیں بس ایک برقی پنکھا، ایک بڑا ڈبہ جس میں 25 لیٹر تک پانی آسکے، پولیسٹرین لائنر، پی وی سی پائپ اور برف۔
سب سے پہلے تو ڈبے کے ڈھکن پر آری سے پنکھے کے منہ جتنا سوراخ کریں اور اس کے بعد ڈبے کے درمیان 3 مکمل گول سوراخ کریں۔
پھر ان سوراخوں میں 3 پائپ کے ٹکڑے لگادیں۔
پھر ایک چھوٹا سا برقی پنکھا لیں اور اسے ڈھکن میں کیے گئے سوراخ پر رکھ دیں اور ڈبے کو منجمند پانی سے بھردیں۔
اب اس پنکھے کو کسی 15 واٹ کے شمسی پینل سے لگالیں اور 5 گھنٹے تک گھریلو ساختہ اے سی کی ٹھنڈی ہوا کا لطف لیں۔
لگ بھگ 2 سے 3 ہزار میں بن جانے والے اس اے سی کو اس یوٹیوب صار کے مطابق 41 سے 46 ڈگری درجہ حرارت میں کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Post a Comment