ترکی کے مختلف شہروں میں خواتین اور بچوں کو مساجد میں لانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ترکی کے شہر انقرہ میں واقع احمد حمدی اکسکی مسجد میں مرد اور خواتین اپنے بچوں کے ساتھ نماز تراویح ادا کرنے کیلئےآتے ہیں۔
والدین مکمل اطمینان اور یکسوئی سے عبادت کریں اس کیلئے مسجد انتظامیہ نے بچوں کی دلچسپی کا خصوصی طور پر اہتمام کیا ہے جو محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ مفید بھی ہے۔
بچے یہاں کھلونوں، کتابوں اور دیگر سرگرمیوں میں مشغول ہوجاتے ہیں کہ جیسے یہ ان کا گھر یا اسکول ہو ،نمازوں کے دوران مختصر وقفوں میں والدین کا اس قربت کی وجہ سے بچوں پر نظر دوڑانا بھی نسبتاً آسان ہوگیا ہے۔
مسجد انتظامیہ نے 100 کے قریب بچوں کو سنبھالنے کا ذمہ اپنے سر لیا ہے،اس دوران کھانے پینے سے لیکر بچوں کی نیند تک کا خیال رکھا جاتا ہے۔
مقصد یہی ہے کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی مساجد کا رخ کریں اور رمضان میں کچھ دیر کیلئے ہی سہی لیکن بچوں کی فکر سے آزاد ہوکر عبادت میں اپنا وقت گزاریں۔
Post a Comment