
واضع رہے کہ ڈینگی بخار ہر سال دنیا بھر میں 40 کروڑ افراد کو متاثر کرتا ہے۔ لاطینی امریکا اور ایشیائی ممالک کے افراد سب سے زیادہ اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔ ڈینگی بخار کا شکار ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری سے ہر سال 22 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں ایک خاص قسم کے مچھر کے ذریعے منتقل ہوتا ہے جو شدید بخار اور دیگر قسم کی بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی ہے۔ ڈینگی بخار پہلی بار 1950ء کی دہائی میں تھائی لینڈ اور فلپائن میں منظر عام پر آیا تھا۔
Post a Comment
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.