Guide-Pedia

0


سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کارڈز اچھے انداز سے کھیلے۔ کہتے ہیں کہ اختیار ہوتا تو محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتا۔
لاہور:  پاک بھارت کرکٹ سیریز پر پاکستان کرکٹ بورڈ تو مہلت پہ مہلت دے رہا ہے لیکن بھارتی بورڈ نے چپ سادھ رکھی ہے اور اس بارے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے تو پی سی بی کے اقدامات کو احسن قرار دے دیا ہے۔ رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کے سفیر بھی ہیں لیکن محمد عامر کی واپسی پر انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ان کے اختیار میں ہوتا تو محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے اسے ریٹائرڈ اور ریٹائرمنٹ سے قریب کرکٹرز سے دور رکھنا ہو گا۔ 

Post a Comment

 
Top